Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / ہند۔اسرائیل تعلقات کے 25 سال

ہند۔اسرائیل تعلقات کے 25 سال

سفارتی روابط کا جشن، ساہتیہ اکیڈیمی کی سالانہ تقریب
نئی دہلی ۔ 14 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور اسرائیل کے مصنفین کے ایک اجلاس میں جو ہند۔اسرائیل پچیس سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منانے کیلئے منعقد کیا گیا تھا جمع ہوئے۔ مصنفین نے ساہتیہ اکیڈیمی کی سالانہ تقریب میں شرکت کی جس کاعنوان ’’ادبی میلہ ‘‘ رکھا گیا تھا ۔ انعام یافتہ مصنف ڈوریٹ سلورمیان اُن چھ ارکان وفد میں شریک تھے جو عبرانی مصنفین اسوسی ایشن کے ارکان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدرنشین سوئیکا نیر کی ادبی حکمت عملی کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے مصنفین کے باہمی روابط جاری رہیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ اس اسوسی ایشن نے جو روابط پیدا کئے ہیں اس سے ہندوستان کے کئی مصنفین اور ساہتیہ اکیڈیمی کے اہم ارکان نے استفادہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان اسرائیل کے لئے اہمیت رکھتا ہے ۔ سلور میان کے علاوہ اجلاس میں کئی دیگر اسرائیلی مصنفین ، سکریٹری ساہتیہ اکیڈیمی کے سرینواس راؤ نے شرکت کی۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں قدیم اور مالا مال تمدنی ورثہ مشترک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT