Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔افغان تاریخی ٹسٹ کاآج بنگلورمیں آغاز

ہند۔افغان تاریخی ٹسٹ کاآج بنگلورمیں آغاز

بنگلور۔13جون(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی ٹسٹ کا کل یہاں بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں عالمی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم میزبان ہندوستان کے خلاف اپنے کرئیر کے اولین ترین مقابلہ کے لئے مہمان افغانستان کی ٹیم کافی پر عزم اور پر جوش ہے۔افغان کپتان اضغراسٹانیکزی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو 4 روزہ مقابلوں میں شرکت کا تجربہ ہے اور وہ اس تجربہ سے ہندوستان کے لئے مشکلات کھڑی کریں گے جیسا کہ ہندوستان کو اپنے مستقل کپتان اور صف اول کے بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی خدمات دستاب نہیں ہے۔ہندوستان کے لئے اس مقابلے میں حریف ٹیم کے اسپین بولنگ کے چیلنج کا سامنا رہا گا جس کی قیادت ٹوئنٹی 20 کے عالمی نمبرایک بولر راشد خان کررہے ہیں جنھیں آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی اور ہندوستان کی وکٹوں پر بولنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔دوسری جانب ہندوستان کی قیادت اجنکیا راہنے کررہے ہیں جنکا آئی پی ایل میں انفرادی فام ناقص رہا ہے اور وہ اس مقابلے کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT