Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ہند۔امریکہ باہمی تعلقات پر بات چیت

ہند۔امریکہ باہمی تعلقات پر بات چیت

نیویارک ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کی بارسوخ خاتون نے ہندوستانی سفیر سے نیویارک میں ملاقات کرکے دو طرفہ سمجھوتے کے راستے کو ہموار کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔ نیویارک کی خاتون کارلولائن مالونی نے اس سے پہلے 2016 ء میں امریکی ڈاک خدمات کے ذریعہ یادگار دیوالی اسٹامپ کو جاری کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ واضح رہے کہ مالونی اور امریکہ میں ہندوستانی قونصلیٹ سندیپ چکرورتی کے درمیان میٹنگ کا انعقاد چہارشنبہ کو ہندوستانی قونصل خانہ میں ہوئی ۔ دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں ملاقات کا محور یہ نقطہ رہا کہ کس طرح سے سب سے پرانی جمہوریت اور سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان باہمی رابطوں کو استوار کیاجائے ۔ مالونی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ قونصل جنرل سے ملاقات میرے لئے قابل فخر ہے نیز یادگار دیوالی اسٹامپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے اس کے لئے سخت محنت کی تھی ۔ وہیں ہندوستانی قونصلیٹ نے ٹوئٹر کے ذریعہ آگاہ کیاکہ مالونی نے ان سے ملاقات کی ہے اور ہند۔ امریکہ کے دو طرفہ رشتوں کے استوار کرنے کے طریقو ںپر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT