Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ہند۔امریکہ تعلقات میں گذشتہ 15سال میں پیشرفت

ہند۔امریکہ تعلقات میں گذشتہ 15سال میں پیشرفت

واشنگٹن۔10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں گذشتہ 15سال کے دوران خاص طور پر گذشتہ دہائی میں معاشی اور دفاعی شعبہ میں زبردست پیشرفت کی ہے ۔ ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی سفارت کار ‘ نائب سفیر ہند برائے امریکہ سنتوش جھا نے کہا کہ گذشتہ 25تا 30سال قبل ہندوستان کا خصوصی مرکز توجہ امریکہ کو بحرہنداور ہندوستانی بحرالکاہل کے باہر کرنا تھا لیکن آج ہندوستان امریکہ کو اپنے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے مدعو کررہا ہے اور دنیا کے کسی بھی ملک سے اس سلسلہ میں آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہندوستانی برادری کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام جو قومی کونسل برائے ایشیائی ۔ ہندوستانی اسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا ‘ نمایاں مقام رکھتا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں باہمی تجارت میں اضافہ ہوکر یہ 15 ارب امریکی ڈالر مالیتی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1953میں ہندوستانی غیر ملکی خدمات عہدیدار کی حیثیت سے انہوں نے کام کیا تھا اور حال ہی میں حکومت ہند نے انہیں امریکہ میں نائب سفیر مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تعلقات کے شعبہ میں بھی باہمی تعلقات میں کافی ڈرامائی تبدیلی آرہی ہے ۔ ہندوستان نے سب سے پہلے خام تیل کی برآمد اس ملک کو شروع کی تھی جو آئندہ سال کے وسط تک 2ارب ڈالر مالیتی ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے شہری ہوا بازی میں بھی باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافہ کی امید ظاہر کی اور کہا کہ آئندہ 15سال میں اس کی مالیت 15ارب امریکی ڈالر ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT