Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہند۔امریکہ زرعی شعبوں میں وسیع تر باہمی تعاون کریں :نائیڈو

ہند۔امریکہ زرعی شعبوں میں وسیع تر باہمی تعاون کریں :نائیڈو

واشنگٹن ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے آج یہاں ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات کا اثر زرعی پیداوار میں اضافہ کا باعث ہوگا جس سے دونوں ممالک کے لئے یقینی طورپر بہتر نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔USISPF کی جانب سے منعقدہ ایک تجارتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یو ایس انڈیا اسٹرٹیجک پارٹنرشپ (USISPF) نے آئیوا یونیورسٹی کے اشتراک سے زراعت کے موضوع پر جاریہ ہفتہ ایک خصوصی سیشن کا اہتمام کیا ہے جو دراصل ورلڈ فوڈ پرائس کا حصہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون اور عصری ٹکنالوجی کے تبادلہ سے اس شعبہ میں تکنیکی معلومات میں زبردست اضافہ ہوگا کیونکہ اگر ایسا ہوتا رہا تو زرعی پیداوار میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگا جس کاہم تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ مذکورہ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد آندھراپردیش حکومت کے ساتھ امریکی حکومت اُن صنعتی شعبوں کو دریافت کرے جہاں آندھراپردیش کو زرعی شعبہ میں کسانوں کو وسیع تر خدمات فراہم کی جاسکے جس میں عصری تکنیکی معلومات کا تبادلہ کرنا ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT