Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کا آج کانپور میں آغاز

ہند۔جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کا آج کانپور میں آغاز

ٹی۔20 فتح کے بعد مہمانوں کے بلند حوصلے، دھونی پر دبائو، رہانے کی شمولیت غیر متوقع
کانپور۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا کل اتوار سے کانپور میں آغاز ہورہا ہے۔ ٹی۔20 سیریز میں بدترین شکست کے بعد ہندوستان کو نسبتاً طاقتور حریف جنوبی افریقی ٹیم سے سخت مقابلہ رہے گا جس سے ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ پر اپنی ٹیم کی موثر قیادت و رہنمائی کے لئے دبائو میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک ایسے وقت جب ٹسٹ کرکٹ کے کپتان اور دھونی کے امکانی جانشین تصور کئے جانے والے ویراٹ کوہلی اپنا پر تول  رہے ہیں۔ دھونی کو اپنے خلاف کی جانے والی کئی تنقیدوں کا اور وقفہ وقفہ سے اٹھنے والے کئی سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ بالخصوص ٹی۔20 سیریز میں ہندوستان کی شکست کے بعد دھونی فی الحال تیزابی امتحان جیسی صورتحال سے گزررہے ہیں۔ جون میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی غیر متوقع شکست بھی دھونی کی قیادت و صلاحیت پر سوال اٹھاچکی ہے۔ اب شکست کے بعد دھونی تقریباً تین ماہ تک عملی میدان سے دور رہے تھے۔

ہندوستانی ٹیم بظاہر انتہائی متازن محسوس ہوئی ہے لیکن جنوبی افریقہ کی طاقتور ٹیم اس کے لئے آسان نہیں ہے۔ ٹی۔20 سیریز پر فتح کے بعد حریف ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں اگرچہ چند تبدیلیاں بھی متوقع ہیں لیکن موجودہ اسکواڈ غیر معمولی تبدیلیوں سے نہیں گزرے گا۔ اس دوران اجنکیا رہانے کو صحیح موقع نہ دیئے جانے پر کی جانے والی تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دھونی نے اشارہ دیا کہ ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں اس باصلاحیت بیٹسمین کو 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا کیوں کہ وہ (رہانے) صرف ٹاپ تین بیٹسمین کے لئے ہی زیادہ موزوں ہوسکتے ہیں۔ دھونی نے قبل ازیں رہانے بیٹنگ اسٹائیل پر تنقید کی تھی اور آج کہا کہ ممبئی کے اس بیٹسمین کا صرف پہلے دوسرے یا تیسرے مقام پر کھیل سکتے ہیں۔ چوتھے، پانچویں اور چھٹویں مقام کے لئے وہ موزوں نہیں ہیں۔ ونڈے ٹیم میں ٹاپ تین بیٹسمین کی حیثیت سے روہت شرما، شکر دھون اور ویراٹ کوہلی کو منتخب کیا گیا ہے۔ چنانچہ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کل کھیلیج انے والے میچ میں رہانے کی موجودگی کی توقع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT