Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ہند۔روس فوجی مشقوں کا اختتام

ہند۔روس فوجی مشقوں کا اختتام

بیکانیر (راجستھان) ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔روس فوجی مشقیں اندرا۔2015 دو ہفتوں تک انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی تربیت کے بعد آج اختتام پذیر ہوگئیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ  کرنل منیش اوجھا نے بتایا کہ دو ہفتوں تک سرگرم اور پرعزم فوجی تربیت کے بعد مشترکہ مشقوں کا اختتام ایک رنگا رنگ تقریب میں عمل میں آیا ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں سے روایتی اور عصری جنگی صلاحیتوں کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب آج مہاجن فیلڈ فائرنگ رینجس میں منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگی حربوں کی یہ مشترکہ مشقیں 8 نومبر کو شروع کی گئی تھیں۔

بی ایس پی قائدین گرفتار
پھگواڑہ ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پنجاب کے بعض خانگی کالجوں میں پوسٹ میٹرک اسکالر شپس اسکیم پر عمل آوری میں ناکامی کے خلاف دھرنا دینے پر متعدد بی ایس پی لیڈروں کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ اس گرفتاری کے خلاف بی ایس پی کارکنوں نے ریڈیکل سکھ گروپس اور ایس سی گرل اسٹوڈنٹس کے ساتھ پھگواڑہ ۔ نکوڈار روڈ پر راستہ روکو احتجاج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT