Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / ہند۔سعودی حکمت عملی کے تعلقات میں مزید استحکام سے اتفاق

ہند۔سعودی حکمت عملی کے تعلقات میں مزید استحکام سے اتفاق

سشماسوراج کی ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا اور وزیر عادل الجبیر سے بات چیت

نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج یہاں سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان بن عبدالعزیز اور اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی اور تجارتی، توانائی، دفاع اور سیکوریٹی شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سوراج پہلے دورہ سعودی عرب پر گذشتہ روز ریاض پہنچی تھیں۔ وہ اس مملکت میں جہاں 30 لاکھ ہندوستانی مقیم ہیں، جنادریہ فسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’وزیرخارجہ سشماسوراج نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین حکمت عملی کے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر گفت و شنید کی گئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں قائدین کی بات چیت کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی تہذیب اور عوم سے عوام کے درمیان رابطہ جیسے اہم شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں قائدین علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سوراج کے پروگرام میں سعودی عرب کے روایتی جنادریہ فسٹیول کا افتتاح بھی شامل ہے، جس میں ہندوستان اعزازی مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ سشماسوراج نے اس فسٹیول میں ہندوستان کو اعزازی مہمان ملک بنانے پر سعودی عرب سے اظہارتشکر کی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ان دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے وسعت اختیار کرنے والے تعلقات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ انہوں نے ملک کیلئے خیرسگالی پر ہندوستانی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا اور ہندوستانی سفارتخانہ کی بروقت و مؤثر خدمات کی ستائش کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپریل 2016ء میں اس مملکت کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT