Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / ہند۔سنگاپور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد

ہند۔سنگاپور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد

انڈو۔پیسفک خطہ میں چین کی بڑھتی فوجی سرگرمیوں کے پس منظر میں معاہدہ
نئی دہلی۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سنگاپور نے آج ایک معاہدہ پر دستخط اور میری ٹائم سکیوریٹی میں تعاون کو مضبوط بتانے پر زور دیا۔ انڈو۔پیسفک خطہ میں چین کی بڑھتی فوجی سرگرمیوں کے پس منظر میں اس معاہدہ کو اہمیت حاصل ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی سے نمٹنے پر خاص توجہ دیتے ہوئے مجموعی طور پر دفاعی تعاون کو تیز کرنے کی جانب توجہ دی۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن اور ان کے سنگاپور کی ہم منصب نگ انگ ہن کے درمیان وسیع تر مذاکرات ہوئے۔ دفاعی تعاون کی فراہمی کو مزید بڑھانے پر معاہدہ کرتے ہوئے میری ٹائم سکوریٹی پر توجہ دیتے ہوئے مشترکہ مشقوں اور ایک دوسرے کے بحری سہولتوں کی عارضی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور دونوں سکیوریٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوطی کے ساتھ پابند عہد کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع سنگاپور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حلقوں نے مجموعی طور پر دفاعی تعاون کو تیز کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ سنگاپور کی وزیر دفاع نے اس بات چیت کو زبردست کامیاب اور تعمیری قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کو ٹھوس بنانے کی ضرورت ہے اور کیمیائی و بائیولوجیکل ہتھیاروں سے نمٹنے جیسے دیگر چیلنجس سے بھی نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT