Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہند۔فرانس دفاعی تعلقات میں فروغ پربات چیت

ہند۔فرانس دفاعی تعلقات میں فروغ پربات چیت

تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز، وزیر دفاع سیتارامن کا بیان
نئی دہلی۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس کے درمیان آج وسیع تر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی و سلامتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی گئی اور فوجی پلیٹ فارمس کے علاوہ میری ٹائم شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن اور ان کے فرانس ہم منصب فلارنس پیرلے نے علاقائی سلامتی صورتحال کے بشمول اہم مسائل پر بات چیت کی۔ مختلف دفاعی پروجیکٹس کے لیے اہم ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے پر زور دیا اس کے علاوہ مجموعی طور پر حکمت عملی پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں کو کشادہ کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ دفاع اور سلامتی تعلقات کے تمام امور پر دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں جانب فوجی تعاون اور میری ٹائم باہمی مدد کو فروغ دینے پر بھی اس ملاقات میں غور و خوص کیا گیا۔ وزیر دفاع فرانس جو دو روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور قومی سلامتی مشیر اجیت دیو ول سے بھی ان کی بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ صدر فرانس ایمونل میکرون کے آنے والے دورہ ہندوستان کے لیے بنیاد تیار کریں گی۔ وزیر دفاع فرانس پیرلے ہندوستان کے ساتھ اضافی ریفل لڑاکا جٹس طیاروں کی فروخت کے آرڈر پر بھی غور کریں گے۔ اس سے قبل فرانس نے 58,000 کروڑ روپئے معاہدہ کے تحت 36 جٹس طیارے سربراہ کئے ہیں۔ یہ معاہدہ گزشتہ سال ہی قطعیت پاچکا تھا۔ فرانس کے سفارتخانہ کے کل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیرلے کے دورہ کا مقصد ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون و تعلقات کو مستحکم بنایا جائے۔ ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو تیزی سے فروغ دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔ فرانس کا ماننا ہے کہ ہندوستان اس کا ایشیائی خطہ کا اول دستہ حلیف ملک ہے۔ فرانس کے سفارتخانہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع پیرلے اپنے دورہ کے موقع پر ہندوستانی وزیر دفاع سیتارامن سے بات چیت کریں گے۔ اور دفاعی تعاون پر وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا۔ خاص کر میری ٹائم سکیوریٹی، مشترکہ فوجی شعبوں اور مسلح افواج کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT