Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / ہند۔فلپائن چھ معاہدے، دہشت گردی سے مقابلہ کا عہد

ہند۔فلپائن چھ معاہدے، دہشت گردی سے مقابلہ کا عہد

منیلا ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فلپائن نے آج 4 معاہدوں پر دستخط کئے جن کے تحت متعدد شعبوں بشمول دفاع اور صیانت میں باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی قبل ازیں صدر فلپائن راڈریگوڈٹرٹ سے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں، جن میں باہمی تعلقات کا مکمل طور پر احاطہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کو دونوں کیلئے اور پورے علاقہ کیلئے خطرہ قرار دیا اور دونوں قائدین نے عہد کیا کہ اس چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کی معتمد برائے مشرق پریٹی سارن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں قائدین نے دہشت گردی کو ایک لعنت قرار دیا اور کہا کہ اس کا اہم نتیجہ برآمد ہونے تک مقابلہ کیا جانا چاہئے ۔ وزیراعظم مودی نے صدر فلپائن سے اپنی ملا قات کو انتہائی پیداواری قرار دیا۔ مودی کا دورہ فلپائن گزشتہ 36سال میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا اولین دورہ ہے۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ قبل ازیں فلپائن کا دورہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT