Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک تعلقات کرکٹ سے بہتر ہوں گے:آفریدی

ہند۔پاک تعلقات کرکٹ سے بہتر ہوں گے:آفریدی

کراچی۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رہنا چاہیے اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ دونوں ملکوں کی ٹیمیں تسلسل سے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کریں تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں نمائشی میچ کھیل کر مزہ آیا اور وہ ایونٹ بہت مثبت رہا۔مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید مقابلے ہونے چاہئیں۔سابق کپتان نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے خلاف عالمی مقابلوں کا انعقاد کروانا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔یہ خوش آئند ہے کہ یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے2میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اور کراچی کے شہریوں کیلئے اپنے میدان میچ ہونا ایک بڑا لمحہ ہے جبکہ پاکستان میں اس طرح کے میچز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT