Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ہند۔پاک تمام مسائل کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی ممکن:مفتی

ہند۔پاک تمام مسائل کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی ممکن:مفتی

جموں ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید نے آج کہا کہ ہندوستان اور پا کستان کے درمیان شیرازا بندی کا عمل اپنے منطقی نتیجہ کو پہنچنا چاہئے کیونکہ برصغیر میں امن کی بحالی کیلئے یہ ضروری ہے ۔ دونوں ملکوں کے وسائل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی حل ہوسکتے ہیں۔ ضلع پونچھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نے کہا کہ ہندوستان

جموں ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید نے آج کہا کہ ہندوستان اور پا کستان کے درمیان شیرازا بندی کا عمل اپنے منطقی نتیجہ کو پہنچنا چاہئے کیونکہ برصغیر میں امن کی بحالی کیلئے یہ ضروری ہے ۔ دونوں ملکوں کے وسائل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی حل ہوسکتے ہیں۔ ضلع پونچھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو اپنے شیرازا بندی عمل کو منطقی نتیجہ تک پہنچانا چاہئے ۔ مرکز کی نئی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج جموں و کشمیر کے حساس مسئلہ سے نمٹنا ہے اور ریاست کے عوام کی آرزوؤں کو پورا کرنا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر م ودی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیا جس میں انہیں کشمیری عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT