Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک تنازعہ کا حل 3 رکنی ٹیم تشکیل

ہند۔پاک تنازعہ کا حل 3 رکنی ٹیم تشکیل

دبئی۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ہند۔پاک کرکٹ معاملات حل کرنے کے لئے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ہند۔پاک کرکٹ معاملات کو حل کرنے کے لئے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے ، دیگر ارکان میں جان پال سن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں،ہند۔پاککرکٹ تنازعہ مقدمہ کی سماعت جلد ہو گی۔واضح رہے ہندوستان کی میزبانی اب عرب امارات کو دی گئی اور ہند۔پاک میچ 21ستمبر کو متوقع ہے۔ یاد رہے ہندوستان کے انکار کے بعد ایشیاء کپ کی میز بانی متحدہ عرب امارات کے حوالے کردی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT