Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز بحال ہوگی:وسیم اکرم

ہند۔پاک سیریز بحال ہوگی:وسیم اکرم

کراچی۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے اور اسی وجہ سے کرکٹ بورڈز اس بارے میں کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں تاہم بطور کھلاڑی ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو جائے۔کرکٹ آن آئس کیلئے سوئٹزرلینڈ میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ یہ متواتر دوسرا سال ہے کہ وہ ہندوستان نہیں جا سکے حالانکہ انہیں وہاں کے دوست اور مختلف کھانے بہت یاد آتے ہیں۔اکرم نے مزید کہا کہ انہوں نے ہندوستانی بولروں کو بولنگ سکھائی ہے جن کو اچھی بولنگ کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پاک۔ ہند تعلقات کی بہتری کیلئے پر امید ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ بہت ساری چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں اور دونوں ممالک کی سیریز بھی بحال ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT