Monday , May 28 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز کرکٹ کے لئے ناگزیر:وقار یونس

ہند۔پاک سیریز کرکٹ کے لئے ناگزیر:وقار یونس

اسلام آباد۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی باہمی سیریز کی بحالی انتہائی ضروری ہے ۔ پی ایس ایل کے میچز کے کراچی میں انعقاد سے دنیا کو ایک اور مثبت پیغام جائے گا۔ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے مزید کہا کہ روایتی حریف ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کو کبھی رکنا نہیں چاہئے تھا۔ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان مقابلوں کا مطلب دنیا کی بہترین کرکٹ ہے جس کو جاری رہنا چاہئے۔ موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اچھے نتائج دے رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان رپورٹس پر عمل کر رہا ہے جو انہوں نے عہدہ چھوڑتے وقت دی تھیں۔وقار یونس نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور انہیں پوری امید ہے کہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے دنیا کو واضح پیغام جا چکا ہے ۔ وقار یونس نے کہا کہ فاسٹ بولروں کا ان فٹ ہونا ان کی زندگی کا حصہ ہے تاہم عثمان شنواری کی تکلیف بدقسمتی ہے ۔ محمد عامر اور حسن علی اچھے بولرز ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور محمد حسین نئے بولروں کے طور پر جلد ہی متعارف ہوں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT