Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز کی آمدنی میں حصہ داری کو آفریدی کی حمایت

ہند۔پاک سیریز کی آمدنی میں حصہ داری کو آفریدی کی حمایت

لاہور، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان جا کر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینا چاہئے بشرطیکہ پی سی بی کو اپنے ہندوستانی ہم منصب حکام سے آمدنی میں ففٹی ففٹی شیئر کی تحریری ضمانت حاصل ہو جائے۔ آفریدی نے ہندوستان میں ہند۔پاک مختصر سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تحریری ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں ہندوستان کیلئے پاکستان یا نیوٹرل مقام یواے ای پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ انڈین بورڈ اپنے شمالی علاقوں میں پانچ ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی تجویز پر غور کر رہا ہے، جس کی آمدنی دونوں ممالک میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’’ہم ہندوستان میں جا کر کھیلنے کو تیار ہیں لیکن منافع میں برابر کے حصے کیلئے تحریری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہم نے تین سال پہلے بھی ہندوستان میں مختصر سیریز کھیلی تھی جس سے ہندوستانیوں نے کروڑوں روپے کمائے لیکن پاکستان کو وعدے کے باوجود کچھ نہیں ملا۔ اس بار اگر ہندوستان سیریز کی آمدنی میں 50 فیصد حصے کی تحریری ضمانت دے تو پی سی بی کو ہندوستانی سرزمین پر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینی چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT