Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک سیریز کے بغیر ونڈے اور ٹسٹ لیگ پر سوالیہ نشان

ہند۔پاک سیریز کے بغیر ونڈے اور ٹسٹ لیگ پر سوالیہ نشان

دبئی ۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں انقلابی فیصلے کرتے ہوئے عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ اور ونڈے لیگ کو منظور کرلیا تاہم ان فیصلوں کے باوجود کئی امور فی الحال حل طلب ہیں۔ عالمی باڈی نے ٹسٹ چیمپئن شپ کو تمام ممالک کی باہمی سیریز سے جوڑا ہے۔ رکن ممالک کم از کم دو ٹسٹ کی سیریز یا پانچ میچز کی سیریز کھیل سکتے ہیں، اس کا براہ راست تعلق ایشز سے ہے لیکن بورڈ نے پاکستان اور ہندوستان کی سیریز کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ دونوں ممالک میں باہمی کرکٹ تعلقات سیاسی اتار چڑھاو کے شکار ہیں۔ اگر جنوبی ایشیا کی کرکٹ کی دوبڑی ٹیمیں سرحدی کشیدگی کے سبب مزید دو برس ٹسٹ اور ونڈے سیریز نہ کھیل سکے تو ٹسٹ چیمپئن شپ اور ونڈے لیگ کس طرح ممکن ہوسکے گی اس کا جواب سردست کسی کے پاس نہیں۔ آئی سی سی بورڈ نے اب تک میچز کے شیڈول اور پوائنٹس سسٹم کی وضاحت نہیں کی۔ دریں اثنا آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نئی تبدیلیوں کے حوالے سے پرجوش ہیں اورکہا ہے کہ یہ فیصلے بین الاقوامی کرکٹ کے وسیع مفاد کے مدنظر کیے گئے ہیں۔ اب کرکٹ شائقین چاہے ان کا براہ راست تعلق کسی ٹسٹ سیریز نہ بھی ہوا لیکن وہ پوائنٹس سسٹم پر رکھتے ہوئے میچ کے نتائج میں دلچسپی ضرور لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT