Sunday , November 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک مقابلوں کیلئے آئی سی سی سے درخواست

ہند۔پاک مقابلوں کیلئے آئی سی سی سے درخواست

کراچی۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورننگ باڈی ہند۔پاک مقابلوں کی بحالی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ رسمی طور پر ہی سہی لیکن آئی سی سی سے اس کے بارے میں پہلے ہی بات کر چکے ہیں۔ احسان مانی نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی سیریز نہیں ہو سکتی تو پھر دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ایونٹس میں کیوں کھیلتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک دہے سے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا گیا ہے اور دونوں ممالک آخری مرتبہ 2007 میں مد مقابل آئے تھے ،5سال قبل2013 میں پاکستان نے مختصر فارمیٹس کے میچوںکیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے بعد ہندوستانی حکومت باہمی سیریز کیلئے سیاسی کشیدگی کے سبب مسلسل انکار کرتی رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT