ہند۔پاک مقابلوں کی راہ ہموار کریں: ملکھا سنگھ

پٹنہ ۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام )ہندوستانی اسپرنٹ لیجنڈ ملکھا سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بحال ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ پاکستان سے بھی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پیار ، محبت کے ساتھ مل جل کر رہا جائے کیونکہ یہی دونوں ریاستوں اور عوام کیلئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے ہونا چاہئیں جس سے دوستی میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ کھیلوں کے مقابلے دونوں ممالک کو قریب لاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT