Tuesday , December 11 2018

ہند۔پاک کرتارپور کوریڈر کا پاکستان میں سنگ بنیاد سشما سوراج کا شرکت سے انکار

اسلام آباد ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج وزیر امور خارجہ سشما سوراج کو دورہ کی دعوت دی تاکہ آئندہ ہفتے کرتارپور کوریڈر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرسکیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات کہی۔ تاہم، سشما نے دعوت نامہ قبول نہیں کیا اور ہندوستان کی طرف سے دو مرکزی وزراء ہرسمرت کور بادل اور ایچ ایس پوری پاکستان جائیں گے۔ اسی طرح کی تقریب ہندوستانی سمت 26 نومبر کو گرداسپور میں مقرر ہے جہاں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سنگ بنیاد رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT