Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک کرکٹ کے بغیر ٹسٹ چیمپئن شپ بے معنی:وقار

ہند۔پاک کرکٹ کے بغیر ٹسٹ چیمپئن شپ بے معنی:وقار

سڈنی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) وقار نے ہند۔پاک میچ کے بغیر ٹسٹ چیمپئن شپ کو بے معنی قرار دیدیا۔ سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی مجوزہ ٹسٹ چیمپئن شپ میں اگر پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ نہ ہو تو یہ میگا ایونٹ بے معنی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹسٹ کرکٹ کی چیمپئن شپ کروانا ایک اچھا خیال ہے تاہم اگر روایتی حریف آپس میں نہ کھیلے تو پھر اس فارمیٹ کو دوبارہ مقبول بنانے کی کوشش رائیگاں چلی جائے گی۔ وقار یونس کے بموجب کہا کہ ٹسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے سے دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات بھی اچھے ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی سیریز ناگزیر ہے ، اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہندوستان یو اے ای میں نہیں کھیلنا چاہتا تو وہ انگلینڈ یا آسٹریلیا میں بھی سیریز کھیل سکتا ہے۔یادرہے کہ آئی سی سی نے اپنے حالیہ فیصلے میں ٹسٹ کرکٹ کی بقاء اور طویل طرز کی کرکٹ میں عوامی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے ٹسٹ چیمپئن شپ کو منظوری دی ہے جس کے تحت ٹیمیں گھریلو اور بیرونی طرز پر سیریز کھیلیں گی۔

TOPPOPULARRECENT