Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک کھلاڑیوں کا ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

ہند۔پاک کھلاڑیوں کا ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

لاہور۔15فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) مئی میں قوی امکان ہے کہ روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے جزائر غرب الہند میں طوفانوں سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد جمع کرنے کی غرض سے 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے مابین ایک ٹوئنٹی20 میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کو بین الاقوامی مقابلہ کا درجہ حاصل ہوگا اور یہ ساری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اس میچ سے قبل ہی انگلینڈ میں موجود ہوگی جہاں یکم جون کو اسے لیڈز کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ میچ کھیلنا ہے تاہم ممکنہ طور پر ٹسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان اور شاداب خان اس میچ کے دوران ایکشن میں دیکھے جا سکیں گے جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ایک مرتبہ پھر شاہد آفریدی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں جن کی اس میچ کیلئے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں جو ہندوستانی اسٹارز کی موجودگی سمیت اس مقابلے کو چار چاند لگا دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT