Wednesday , December 19 2018

ہند۔چین تعلقات میں نئی تحریک کا آغاز

بیجنگ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ نے آج وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان اور چین باہمی تعلقات میں پیشرفت کیلئے ’’ٹھوس اقدامات‘‘ کررہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طئے پائے ہوئے معاہدوں پر عمل آوری ضروری ہے ۔یہ معاہدے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران طئے پائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 16س

بیجنگ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر چین ژی جن پنگ نے آج وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان اور چین باہمی تعلقات میں پیشرفت کیلئے ’’ٹھوس اقدامات‘‘ کررہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طئے پائے ہوئے معاہدوں پر عمل آوری ضروری ہے ۔یہ معاہدے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران طئے پائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 16ستمبر 2014ء کو اُن کے دورہ ہند کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ۔ سشما سوراج گریٹ ہال آف پیوپل میں صدر چین ژی جن پنگ سے ملاقات کررہی تھی ۔وزیرخارجہ ہند کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کا اولین دورہ چین تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہند چین تعلقات کا مثبت پہلو باہمی تعاون و اشتراک کی بنیاد پر مسلسل تحریک حاصل کرتا جارہا ہے اور دونوں ممالک طئے شدہ معاہدات پر عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ۔ایسا ایک ٹھوس اقدام کل کیا گیا ۔ کیلاش مان سروور یاترا تبت میں منائی جاتی ہے اور اس کیلئے ہندوستانی یاتری روانہ ہوتے ہیں ۔جون سے انہیں یہ یاترا برائے سکم کرنے کی اجازت ہوگی، جس کے قواعد و ضوابط کل چین کو روانہ کئے جاچکے ہیں ۔ ژی نے تیقن دیا کہ نیا راستہ کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے گذشتہ سال دورہ ہند کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو اس کا تیقن دیا تھا ، اپنے دورہ ہند کی خوشگوار یادتیں تازہ کرتے ہوئے صدر چین نے وزیر خارجہ ہندوستان سے کہا کہ گذشتہ ستمبر میں انہوں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس کی خوشگوار یادیںہندوستانیوں کی مہمان نوازی انہیں ہمیشہ یاد رہے گی ، خاص طور پر وزیراعظم مودی سے اُن کی آبائی ریاست گجرات میں ملاقات ان کی لئے یادگار ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT