Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہند۔چین کو راست بات چیت کرنے امریکہ کا مشورہ

ہند۔چین کو راست بات چیت کرنے امریکہ کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہیکہ ہندوستان اور چین کو کشیدگی کم کرنے کیلئے راست مذاکرات کرنا چاہئے۔ امریکہ کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جبکہ ہندوستانی فوج نے سرحد پر کل چین کے سپاہیوں کی ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ چین نے مداخلت کاری کی یہ کوشش اس وقت کی جبکہ سکم سیکٹر میں ڈوکلم علاقہ پر دونوں ممالک کے مابین تعطل گذشتہ 50 دن سے جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس علاقہ میں چینی فوج کو سڑک کی تعمیر سے روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیترنوورٹ نے آج ایک پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم دونوں فریقین کے مابین راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان جاری تعطل اور کل پیش آئی نمایاں تبدیلی کے تناظر میں یہ بات کہی۔ بعدازاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے ای میل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے مابین راست بات چیت کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ کشیدگی کم ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT