Saturday , December 15 2018

ہند۔یو اے ای معاہدوں پر مودی کے دورے میں دستخط

نئی دہلی ۔ 6 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے اس ہفتہ کے اواخر یو اے ای کو دورہ میں کم از کم 12 معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ ہندوستان اور تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی مملکت معاشی تعاون میں شدت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ، ایک اعلیٰ سفارتکار نے آج یہ بات کہی ۔ ان معاہدوں میں مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جیسے فینانس اور اسکل ڈیولپمنٹ ۔ مودی تین مغربی ایشیائی ممالک فلسطین ، یو اے ای اور عمان کو اپنے دورہ کی شروعات جمعہ کو کریں گے اور اس دورہ میں دفاع ، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے کلیدی شعبوں میں تعاون پر توجہہ مرکوز کی جائے گی ۔ یو اے ای کے سفیر برائے ہند احمدالبنّا نے کہا کہ وزیراعظم مودی 10 فبروری کو یو اے ای کے دورہ پر ہوں گے ۔ یہ سرکاری دورہ ہوگا جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 12 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم دوبئی میں 10، 11 فبروری کو چھٹی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حصہ لیں گے جس میں ہندوستان شراکت دار ملک ہے ۔ یہ وزیراعظم مودی کا یو اے ای کو دوسرا دورہ رہے گا ۔ وہ اگسٹ 2015 ء میں اس ملک کا دورہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT