Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ہند۔ امریکہ تعلقات میں یکسوئی، عالمی تجارت کیلئے مفید

ہند۔ امریکہ تعلقات میں یکسوئی، عالمی تجارت کیلئے مفید

برسبین /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوڈ سبسیڈی پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا کے بڑے صنعتی ملکوں جاپان، یوروپی یونین اور برطانیہ نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں بہتری سے عالمی تجارت کو فائدہ ہوگا اور عالمی تجارتی معاہدہ، جو کئی مہینوں سے تعطل کا شکار تھا، اس میں پیش رفت ہوگی

برسبین /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوڈ سبسیڈی پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا کے بڑے صنعتی ملکوں جاپان، یوروپی یونین اور برطانیہ نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں بہتری سے عالمی تجارت کو فائدہ ہوگا اور عالمی تجارتی معاہدہ، جو کئی مہینوں سے تعطل کا شکار تھا، اس میں پیش رفت ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانوی اور جاپانی ہم منصبوں ڈیوڈ کیمرون اور سنزوابے اور یوروپی کمیشن کے صدر ہرمن رومفے سے علحدہ باہمی ملاقات کے دوران تجارتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہ نے ان ملاقاتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہند۔ امریکہ پیش رفت سے عالمی تجارتی تنظیم میں نئی توانائی پیدا ہوگی۔ ان تینوں قائدین نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ کل یہاں پر جی 20 چوٹی کانفرنس کے آغاز کے موقع پر ان قائدین سے باہمی ملاقات ہوگی۔ ساری دنیا ہند۔ امریکہ کے درمیان بدلتے تعلقات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT