Monday , April 23 2018
Home / دنیا / ہند۔ امریکہ وزارتی مذاکرات کا پروگرام

ہند۔ امریکہ وزارتی مذاکرات کا پروگرام

واشنگٹن ۔ 7 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہند ۔ امریکہ افتتاحی 2+2 وزارتی مذاکرات دفاع اور اُمور خارجہ کی وزارتوں کے درمیان یہاں اس موسم بہار منعقد کئے جانے کا امکان ہے ، ایک سرکردہ امریکی سفارتکار نے یہ بات کہی ۔ 2+2 بات چیت کا اعلان گزشتہ سال جون میں وائیٹ ہاؤس نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا تھا ۔ وائیٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ٹرمپ اور مودی ہند۔ بحرالکاہل خطہ میں نئی 2+2 وزارتی بات چیت شروع کرتے ہوئے امن و استحکام کو بڑھاوا دینے سے اتفاق کرچکے ہیں ، اس بات چیت کو آگے چل کر اسٹرٹیجک مذاکرات میں تبدیل کیا جائے گا ۔ وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رامن اپنے ہم منصب امریکی وزراء ریکس ٹلرسن اور جم میٹس کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گی ۔ نائب وزیر جان سلیون نے سنیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان کو گزشتہ روز افغانستان کے موضوع پر منعقدہ سماعت کے دوران بتایا کہ ہمیں اس موسم بہار واشنگٹن میں ہندوستان کے ساتھ 2+2 ڈائیلاگ کی شروعات کرنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر ہمارے وزیر خارجہ ٹلرسن اور وزیر دفاع میٹس اپنے ہندوستانی ہم منصب وزراء کے ساتھ بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے سکیورٹی روابط میں گہرائی لانے کی کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT