Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند۔ تھائی لینڈ کے درمیان 12 ارب ڈالر کی باہمی تجارت متوقع

ہند۔ تھائی لینڈ کے درمیان 12 ارب ڈالر کی باہمی تجارت متوقع

حیدرآباد 22 ستمبر (پی ٹی آئی) تھائی لینڈ کے شاہی قونصلیٹ جنرل کے قونصل سوم ساک تریام جانگا رون نے کہا ہے کہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تجارت رواں سال کے دوران 12 ارب امریکی ڈالرس تک پہونچ جائے گی۔ تریام جانگا رون نے آج یہاں فیڈریشن آف تلنگانہ اور آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ ’’تھائی لینڈ اور ہندوستان کے مابین 2014 ء کے دوران باہمی تجارت 8 ارب امریکی ڈالر تھی اور توقع ہے کہ رواں سال یہ 12 ارب امریکی ڈالر تک پہونچ جائے گی۔ گزشتہ سال تھائی لینڈ نے ہندوستان کے مقابلہ 2 ارب ڈالر زائد تجارت کی تھی۔ تھائی لینڈ سے ہندوستان کو کیمیائی اشیاء، قیمتی پتھر اور زیورات کے علاوہ ایرکنڈیشننگ آلات و کل پرزے برآمد کئے جاتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ کو ہندوستان سے کیمیائی اشیاء، کشتیاں، گاڑیوں کے کل پرزے، مشنری، اوزار، زیورات، سونے اور چاندی کی اشیاء، ترکاری وغیرہ برآمد کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT