Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ لنکا T20 سیریز کا آج آغاز

ہند۔ لنکا T20 سیریز کا آج آغاز

پونے ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کو اُن کی سرزمین پر 3-0 سے ہرانے کے بعد بلندحوصلہ ہندوستان اپنی جیت کا ردھم جاری رکھنا چاہے گا جب وہ کمزور اور نسبتاً نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکا سے تین کے منجملہ پہلے T20 انٹرنیشنل میں کل یہاں مقابلہ کرے گا۔ آسٹریلیا میں جامع سیریز فتح کے بعد یہ تین مقابلے بلاشبہ میزبانوں کیلئے ایشیا کپ T20 چمپئن شپ کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز ہوں گے جو اس ماہ کے اواخر بنگلہ دیش میں شروع ہورہی ہے اور پھر ورلڈ T20 مارچ؍ اپریل میں ہندوستان میں مقرر ہے۔ انڈیا اس لئے بھی یہ T20 سیریز جیتنا چاہے گا کہ آئی سی سی T20I چمپئن شپ ٹیبل میں اپنی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھ سکے، جو انھیں گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کو شکست فاش دینے پر ملی۔ میزبانوں کو ویراٹ کوہلی کی خدمات حاصل نہیں رہیں گی، جنھیں سلیکٹرز نے آرام دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT