ہند۔ میانمار سات معاہدوں پر دستخط، روہنگیا بحران سے نمٹنے ہر ممکنہ تعاون : سشماسوراج

نے پی ٹا ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج میانمار سے وعدہ کیا کہ فوجی کارروائیوں سے خوفزدہ ہوکر لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے، ان کی عاجلانہ اور محفوظ واپسی کیلئے ہندوستان اپنا بھرپور تعاون کرنے تیار ہے۔ یاد رہیکہ روہنگیاؤں کے بنگلہ دیش فرار ہونے سے دنیا کا بدترین پناہ گزین بحران پیدا ہوگیا ہے۔ وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے میانمار کے اعلیٰ سطحی قیادت بشمول اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی سے بھی اس موضوع پر تفصیلی بات چیت کی، جس میں گذشتہ سال اگست میں تشدد پھوٹ پڑنے سے متاثرہ راکھین اسٹیٹ بات چیت کا اصل موضوع رہا۔ مبینہ روہنگیا دہشت گردوں کے خلاف میانمارکی فوج نے کارروائی کی تھی جس سے بڑے پیمانے پر روہنگیاؤں نے بنگلہ دیش ہجرت کی تھی جن کی تعداد کم و بیش سات لاکھ بتائی گئی ہے۔ سشماسوراج کل ہی یہاں دو روزہ دورہ پر پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکھین اسٹیٹ کے بحران سے نمٹنے ہندوستان میانمار کی ہر ممکنہ مدد کرنے تیار ہے۔ بعدازاں دونوں ممالک نے سات معاہدوں پر دستخط کئے جن میں لینڈ بارڈر کراسنگ کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ سشماسوراج نے کل صدر میانمار یوون منٹ اور میانمار کی دفاعی سرویسیس کے کمانڈر انچیف سینئر جنرل منگ آنگ لائنگ سے ملاقات کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT