Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ پاک تعلقات میں اسپورٹس کا اہم رول کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت : پنکج اڈوانی

ہند۔ پاک تعلقات میں اسپورٹس کا اہم رول کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت : پنکج اڈوانی

نئی دہلی ۔ 23؍ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان دورہ پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اسنکور چمپین پنکج اڈوانی نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے خلط ملط نہیں کیا جانا چاہئے ۔  اور ہند و پاک کے درمیان اسپورٹس تعلقات جاری رکھنے جائیں ۔ پنکج اڈوانی‘ جنہوں نے  11 ؍ اگسٹ کو کراچی میں اپنے  عالمی ۔ 6 ریڈ اسنوکر ٹائیٹل کا دفاع کرتے ہوئے 13 واں عالمی خطاب بھی حاصل کرلیا ہے ۔ اس خیال کا اظہار کیا کہ  باہمی تعلقات میں بہتر ی کے لئے دونوں ملکوں کو اپنے اسپورٹس تعلقات جاری رکھنا چاہئے ۔ نیز ثقافتی تبادلوں کا سلسلہ برقرار رکھا جائے ۔ پنکج اڈوانی  نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک منفرد خصوصی انٹرویو میںکہا کہ  میں نہیں سمجھتا کہ ان دونوں (اسپوٹرس اور سیاست) کو ایک دوسرے سے ملانے یا الجھانے کی کوئی ضرورت ہے ۔ جب ہم اسپورٹس کی بات کرتے ہیں اس سے یکجہتی کا بات ہوتی ہے ۔  اس کے ذریعہ ہم رکاوٹوں اور بندش کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں ‘ ہم اخوت و بھائی چارگی کی بات کرتے ہیں ۔ اس سے تعلقات میں بہتری ہوتی ہے ۔ میرے خیال میں یہ ایک کامل مثال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT