Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / ہند۔ پاک تعلقات میں بہتری کا ہندوستانی سفیر کا ادعا

ہند۔ پاک تعلقات میں بہتری کا ہندوستانی سفیر کا ادعا

اسلام آباد /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے بہتر تعلقات سے اس علاقہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سبکدوش ہونے والے سفیر برائے پاکستان ٹی سی اے راگھون اپنے اعزاز میں ترتیب دیئے ہوئے وداعی عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس عشائیہ کا اہتمام رکن سنیٹ انور بیگ نے کیا تھا۔ راگھون نے کہا کہ وہ پاکستان سے ایک مثبت تاثر کے ساتھ وطن واپس ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی سمت پیش رفت کر رہے ہیں۔ روزنامہ دی نیوز کی خبر کے بموجب ہندوستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT