Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / ہند۔ پاک مذاکرات میں تیسرے فریق کی گنجائش نہیں

ہند۔ پاک مذاکرات میں تیسرے فریق کی گنجائش نہیں

حریت کانفریس کے بارے میں مرکزی حکومت کا رد عمل

حریت کانفریس کے بارے میں مرکزی حکومت کا رد عمل
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے آج کہا کہ خود ساختہ حریت کانفرنس کے ہند۔پاک تعلقات میں کسی بھی کردار کی گنجائش نہیں ہے ۔غلط فہمیوں اور غلط تاویلات کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ہندوستان نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ہند ۔ پاک مذاکرات میں تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ پاکستان کے بیان پر کہ ہندوستان کو حریت قائدین کو قومی دن کی تقاریب میں مدعو کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ‘سخت رد عمل ظاہر کرتے وزارت خارجہ ہندوستان کے ترجمان نے کہا کہ حکومت ہند اپنے بل بوتے پر بات چیت کرنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ کئی مواقع پر یہ بات دہرائی جاچکی ہے کہ خود ساختہ حریت کانفرنس کے کردار کے بارے میں ہندوستان کا موقف غلط فہمیوں یا غلط تاویلات کی کوئی گنجائش نہیں رکھتا ۔ قبل ازیں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستان کے قومی دن تقریر کے موقع پر کہا تھا کہ ہندوستان کشمیری علحدگی پسند قائدین کو مدعو کرنے پر کوئی اعتراض نہیں رکھتا۔

TOPPOPULARRECENT