Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ہند۔ پاک معتمدین خارجہ کی 15 جنوری سے میٹنگ

ہند۔ پاک معتمدین خارجہ کی 15 جنوری سے میٹنگ

نئی دہلی ، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے معتمدین خارجہ 15 جنوری کو اسلام آباد میں میٹنگ منعقد کرتے ہوئے کوئی خاکہ عمل ترتیب دیں گے کہ حال میں معلنہ ’’باہمی جامع مذاکرات‘‘ کے تحت باہمی مشغولیت کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اگرچہ ہندوستان یا پاکستان دونوں طرف سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ذرائع نے کہا کہ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر اسلام آباد کا سفر کریں گے تاکہ اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چودھری کے ساتھ بات چیت منعقد کرسکیں۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں معتمدین مختلف قواعد کار اور دیگر پہلوؤں پر غوروخوض کریں گے تاکہ اس بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکے جس کا اعلان وزیر امور خارجہ سشما سوراج کے اس ماہ کے اوائل دورۂ اسلام آباد کے دوران کیا گیا تھا۔ 23 ڈسمبر کو پڑوسی ملک نے تجویز پیش کی تھی کہ 15 جنوری کو اسلام آباد میں دونوں طرف کے معتمدین خارجہ کے درمیان بات چیت منعقد کی جائے تاکہ تمام دیرینہ مسائل پر غوروخوض کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یہ تجویز قبول کرلی ہے۔ بات چیت کے احیاء کا عمل اس وقت شروع ہوا جب 30 نومبر کو پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT