Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ہند ، انڈونیشیاء کا دہشت گردی سے لڑنے پر اتفاق

ہند ، انڈونیشیاء کا دہشت گردی سے لڑنے پر اتفاق

نئی دہلی ۔13 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور دنیا کی سب سے زیادہ مسلم آبادی والی قوم انڈونیشیاء نے اپنے دفاعی اور بحری سلامتی سے متعلق روابط کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا اور عزم کیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے مؤثر طورپر نمٹیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی ۔  گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی اور انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو کے درمیان منعقدہ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں نے متعدد موضوعات پر غور و خوض کیا اور فیصلہ کیا کہ باہمی تجارت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا ، بالخصوص تیل اور گیاس ، قابل تجدید توانائی ، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکلس کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس موقع پر دو یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ مشترکہ پیام میں غیرقانونی ماہی گیری کے تدارک کی بات بھی کی گئی ۔ مودی نے کہا کہ باہمی تعاون کے مکمل پہلوؤں کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT