Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند امریکی تجارتی تعلقات میں وسعت کی ضرورت ، مرکزی وزیر داخلہ

ہند امریکی تجارتی تعلقات میں وسعت کی ضرورت ، مرکزی وزیر داخلہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شعبہ زراعت ، آبپاشی ، ڈیجیٹل رابطہ میں باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ یہاں انڈو امریکن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دیہی ترقی آبپاشی اور شعبہ زراعت میں ترقی سے مربوط ہے جب کہ ان میدانوں میں امریکی ادارے ہندوستانی کمپنیوں کے بہتر ساتھی بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے شرح ترقی 8 فیصد ہوگئی ہے ۔ انہوں نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ان تجارتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا کرنے کے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ دونوں ریاستیں بہتر صنعتی ماحول اور سرمایہ دار رکھتے ہیں ۔ جب کہ دونوں ریاستوں کی حکومتیں مستحکم ہیں ۔ مائیکل مولین امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT