Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند امریکی تجارت میں تلنگانہ کا اہم رول

ہند امریکی تجارت میں تلنگانہ کا اہم رول

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آئی اے سی سی نیشنل کانکلیو کے دو روزہ پروگرام کے اختتام پر ہند ۔ امریکی تجارت میں اضافہ کے لیے جو روڈ میاپ تیار کیا گیا اس میں ریاست تلنگانہ کا رول اہم ہے ۔ 500 بلین ڈالر تک تجارت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے دعوی کیا کہ تلنگانہ نہ صرف تجارت کے معاملہ میں ترقی کررہا ہے بلکہ وہ ہند ۔ امریکی تجارتی تعلقات میں بھی اہم رول ادا کررہا ہے ۔ کے ٹی راما راؤ اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے امریکہ میں کئی امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT