Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ہند اور امریکہ مؤثر پارٹنر شپ کیلئے پابند عہد

ہند اور امریکہ مؤثر پارٹنر شپ کیلئے پابند عہد

امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ٹلرسن کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند
واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی ایک ایسی مؤثر پارٹنر شپ کو یقینی بنانے کیلئے پابند عہد ہے جن سے نہ صرف ان دونوں بلکہ دیگر ممالک کو بھی جو امن و استحکام کیلئے کام کررہے ہیں، فائدہ ہوگا۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی کے جون میں کئے گئے دورہ کے موقع پر باہمی تعاون کے کئی شعبوں کو اجاگر کیا گیا تھا اور اس ضمن میں اقدامات جاری ہے۔ انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس سے پالیسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور مودی دونوں ممالک کے مابین مؤثر پارٹنر شپ کیلئے پابند عہد ہے۔ ٹلرسن آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کے 70 سال پورے ہورہے ہیں اور اس موقع پر ان کا یہ دورہ اہمیت کا حامل رہے گا۔ بحیثیت سکریٹری آف اسٹیٹ یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انہوں نے ماضی میں بھی مختلف مواقع پر ہندوستانی قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں امریکی کروڈ آئیل سے بھرا جہاز ہندوستان پہنچنے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹلرسن نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں دونوں ممالک کے مابین وسعت کا یہ ایک ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 600 سے زائد امریکی کمپنیاں ہندوستان میں کارکرد ہیں اور گذشتہ دو سال کے دوران امریکی غیرملکی راست سرمایہ کاری میں 500 فیصد اضافہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT