Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہند برطانیہ عوام کے لیے ’ ری اماجن انڈیا ‘ آرٹس پروگرام

ہند برطانیہ عوام کے لیے ’ ری اماجن انڈیا ‘ آرٹس پروگرام

آرٹس کونسل انگلینڈ برٹش کونسل کا 1.5 ملین پاونڈ اسکیم کا اعلان

آرٹس کونسل انگلینڈ برٹش کونسل کا 1.5 ملین پاونڈ اسکیم کا اعلان
نئی دہلی ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( ای میل ) : برطانوی ہائی کمیشن کے جاری کردہ خبروں میں بتایا گیا کہ آرٹس کونسل انگلینڈ اور برٹش کونسل نے 1.5 ملین پاونڈ نئے لاٹری فنڈ کا اعلان کیا ہے تاکہ برطانیہ اور ہندوستان کے عوام کے درمیان تعمیری تعلقات کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس پراجکٹ کو ری اماجن انڈیا کا نام دیا گیا ہے جو کہ برطانیہ اور ہندوستان عوام کے درمیان تہذیبی تبادلوں کے لیے انگریزی آرٹسٹس اور آرٹس تنظیموں کو موقع فراہم کرے گا ۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے بڑے اور میٹرو پولیٹن شہروں کا دورہ کریں گے ۔ برطانیہ میں ہندوستان اور برطانیہ کے فنکار ڈیاسپورا طبقات کے ساتھ ربط کریں گے ۔ ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے گا ۔ مذکورہ بالا پراجکٹ کی اس اسکیم کے ذریعہ مدد کی جائے گی ۔ تنظیمیں جنوری 2015 سے درخواستیں داخل کرسکتی ہیں ۔ فنڈس کے دوسرے مرحلے کا سال 2016 سے آغاز ہوگا ۔ سال 2013 تا 2017 ری اماجن آرٹس پروگرام کے لیے آرٹس کونسل انگلینڈ کی جانب سے 1.5 ملین پاونڈ کے علاوہ برٹش کونسل نے 5 ملین امداد کا وعدہ کیا ہے ۔ ہندوستان کے دورہ پر آئے برطانوی سکریٹری آف اسٹیٹ برائے تہذیب ساجد واجد نے اس پراجکٹ کو شاندار بتایا اور کہا کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات استوار ہوں گے بلکہ آرٹسٹس اور سامعین کے درمیان بھی روابطہ پیدا ہوں گے ۔ سرپٹر بزلگیٹ صدر آرٹس کونسل انگلینڈ نے کہا کہ یہ پراجکٹ آرٹسٹس اور تہذیبی تنظیموں کے لیے بہترین موقع ہے ۔ گراہم شفلیڈ ڈائرکٹر آرٹس برٹش کونسل نے آرٹس کونسل انڈیا کے ساتھ کام کرنے کو باعث فخر بتایا ۔ مزید معلومات کے لیے الیسن ملر آرٹس کونسل +44(0)2072689648 ، [email protected] پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT