Wednesday , December 19 2018

ہند سری لنکا کے درمیان پہلا ٹسٹ میاچ ڈرا

ہندوستانی ٹیم کا230 رن کی سبقت کے بعد اننگزڈکلیئر کرنے کا اعلان ، ویراٹ کی 61 ویں ٹسٹ میچ میں 18 ویں سنچری

کولکتہ20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ) 104 کی بہترین اننگز کے ساتھ ہی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اتار چڑھاؤ سے بھرے ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن پیر کے روز 230 رن کی سبقت ملنے کے ساتھ ہی اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں 88.4 اوور میں آٹھ وکٹ پر 352 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ اس نے دو وکٹ باقی رہتے ہوئے 230 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی اور اسی کے ساتھ کپتان وراٹ نے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے ہدف رکھا۔ پہلی اننگز میں بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے اس بار اپنی شاندار اننگز کھیلی اور 119 گیندوں میں 12 چوکوں اور دو چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 104 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔ وراٹ نے 119 گیندوں میں اپنے 100 رن مکمل کئے اور ٹیم کے سات بیٹسمینوں کے ساتھ اہم ساجھے داریاں بھی کیں۔ وراٹ نے بھونیشور کے ساتھ 8ویں وکٹ کے لئے 40 رن اور نویں وکٹ کے لئے محمد سمیع کے ساتھ 31 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داریاں کرتے ہوئے ہندستان کو اہم سبقت تک پہنچایا۔کپتان ورٹ کی یہ 61 ویں ٹسٹ میچ میں 18 ویں سنچری ہے ۔ لنچ تک ہندستانی ٹیم پانچ وکٹ پر 251 رن بناچکی تھی اور تب وراٹ 41 اور روی چندر اشون صفر پر کریز پر تھے اور ٹیم کے پاس 129 رن کی سبقت تھی۔ لنچ کے بعد ایک طرف مسلسل وقفہ وقف سے گرتے ہوئے وکٹوں کے درمیان وراٹ نے اپنی اننگز کو جاری رکھا۔ اشون صرف سات رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ساہا بھی سستے میں پانچ رن بناکر آؤٹ ہوئے ْ ۔ دونوں کو دانوس شناکا نے آؤٹ کیا۔ بھونیشور نے 18 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر 8 رن بنائے جبکہ سمیع 11 گیندوں میں دو چوکے لگاکر 12 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔دوسری جانب وراٹ نے اپنی جارحانہ اننگز کو جاری رکھا اور 119 گیندوں میں 12 چوکوں اور دو چھکے لگاکر 104 رن بنائے اور سامیع کے ساتھ ناٹ اؤٹ پویلین لوٹے ۔ انہوں نے ہندستان کو مضبوط 230 رن کی سبقت دلانے کے ساتھ ہی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان بھی کیا ۔اس سے قبل ہندستان نے صبح ایک وکٹ پر 171 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔بلے باز لوکیش راہل 73 رن اور چتیشور پجارا (02) رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ دونوں بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 26 رن جوڑے لیکن اوپنر راہل سرنگا لکمل کی گیند پر بولڈ ہو کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور اپنے کل کے اسکور میں صرف چھ رنوں کا ہی اضافہ کر سکے ۔راہل نے 125 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رن بنائے جبکہ پجارا نے 51 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 22 رن بنائے اور تیز گیندباز لکمل کی گیند پر دلرووان نے کیچ لے کر انہیں آؤٹ کردیا۔ اجنکیا رہانے ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور چار گیندیں کھیلنے کے بعد ہی صفر پر لکمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔رہانے نے نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے وراٹ سے بات کرنے کے بعد ریویو مانگا لیکن تھرڈ امپائر انل چودھری نے میدانی امپائر جوئیل ولسن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ لنچ سے قبل آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 41 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر صرف نو رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ انہیں پریرا کی گیند پر لاھرو تریمانے میں دوسری سلپ پر کیچ آؤٹ کیا۔ لکمل نے صبح کے پہلے سیشن میں 50 رن دے کر ہندستان کے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔۔ بیٹسمین لوکیش راہل 73 رن اور چتیشور پجارا (02) رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ دونوں بیٹسمینوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 26 رن جوڑے لیکن اوپنر راہل سرنگا لکمل کی گیند پر بولڈ ہو کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور اپنے کل کے اسکور میں صرف چھ رنوں کا ہی اضافہ کر سکے ۔راہل نے 125 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رن بنائے جبکہ پجارا نے 51 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 22 رن بنائے اور تیز گیندباز لکمل کی گیند پر دلرووان نے کیچ لے کر انہیں آؤٹ کردیا۔ اجنکیا رہانے ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور چار گیندیں کھیلنے کے بعد ہی صفر پر لکمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔رہانے نے نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے وراٹ سے بات کرنے کے بعد ریویو مانگا لیکن تھرڈ امپائر انل چودھری نے میدانی امپائر جوئیل ولسن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔لنچ سے قبل آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 41 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر صرف نو رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ انہیں پریرا کی گیند پر لاھرو تریمانے میں دوسری سلپ پر کیچ آؤٹ کیا۔لکمل نے صبح کے پہلے سیشن میں 50 رن دے کر ہندستان کے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے چیتیشور پجارا نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لکمال نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT