Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ہند وپاک کی حالیہ کشیدگی کم کرنا اولین ترجیح

ہند وپاک کی حالیہ کشیدگی کم کرنا اولین ترجیح

واشنگٹن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ہند و پاک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ خواہش کی کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کوئی ناچاقی اور غلط فہمیاں نہ پیدا ہوں تو بہتر ہوگا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ نواز شریف سے بات کرتے ہوئے اُ

واشنگٹن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ہند و پاک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ خواہش کی کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کوئی ناچاقی اور غلط فہمیاں نہ پیدا ہوں تو بہتر ہوگا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ نواز شریف سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے (جان کیری) ہند و پاک کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافہ پر اظہار تشویش کیا کیونکہ یہ نہ صرف دو پڑوسی ممالک بلکہ ہم سب کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔ یاد رہے کہ کیری نے نواز شریف سے فون پر اُس وقت بات کی جب کچھ ہی دیر قبل نواز شریف کو وزیراعظم ہند نریندر مودی نے فون کرکے مقدس رمضان المبارک کی مبارکباد دی تھی۔ کیری نے کہاکہ ہند و پاک نہ صرف اپنے خطہ کے لئے بلکہ ساری دنیا کے لئے اہمیت کے حامل ملک تصور کئے جاتے ہیں اور اُن کی وجہ سے ہی علاقائی مفاد وابستہ ہے۔ لہذا معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ناچاقی اور غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ جان کیری نے کہاکہ خود نواز شریف نے اُنھیں بتایا کہ کچھ دیر قبل ہی اُنھوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ آنے والے کچھ ایام اور ہفتہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے کیونکہ ہمیں یہی دیکھنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہند و پاک قائدین کے درمیان تلخ کلامیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کا عالمی سطح پر بھی سخت نوٹ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT