Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہند پاک مشیران قومی سلامتی اجلاس کے موضوعات

ہند پاک مشیران قومی سلامتی اجلاس کے موضوعات

نئی دہلی 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم ‘ممبئی دہشت گرد حملہ اور اودھم پور حملہ کا گرفتار پاکستانی دہشت گرد و کلیدی موضوعات ہیں جو پاکستان کے ساتھ مشیران قومی سلامتی سطح کی بات چیت میں ہندوستان اٹھائے گا۔ پنجاب کے شہر گرداس پور پر دہشت گرد حملہ ‘سرحد پار سے فائرنگ ‘سرحد پر در اندازی اور پاکستان میں عسکریت پسند کیمپوں کی موجودگی بھی اعلی سطحی اجلاس کے جو 23 اگست کو مقرر ہے اہم موضوعات گفتگو ہوں گے ۔ مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے معتمد داخلہ ایل سی گوئل ‘خارجہ ایس جئے شنکر اور دفاع جی موہن کمار اور اعلی سطحی سیانتی عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا اور مشیر قومی سلامتی پاکستان سرتاج عزیز کے ساتھ بات چیت کے موضوعات کا تعین کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT