Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / ہند چین سرحدی مسائل کا حل پاکستان کے ویٹو میں مضمر : نٹور سنگھ

ہند چین سرحدی مسائل کا حل پاکستان کے ویٹو میں مضمر : نٹور سنگھ

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ مجوزہ دورہ چین سے قبل سابق وزیرخارجہ نٹورسنگھ نے آج کہا کہ ہند ۔ چین سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کی کلید پاکستان کے ویٹو میں مضمر ہے۔ ہند ۔ چین تعلقات چین پاکستان تعلقات سے مربوط ہیں۔ ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کا قطعی فیصلہ پاکستان کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ یہی

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ مجوزہ دورہ چین سے قبل سابق وزیرخارجہ نٹورسنگھ نے آج کہا کہ ہند ۔ چین سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کی کلید پاکستان کے ویٹو میں مضمر ہے۔ ہند ۔ چین تعلقات چین پاکستان تعلقات سے مربوط ہیں۔ ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کا قطعی فیصلہ پاکستان کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ یہی حقیقت ہے۔ سابق وزیرخارجہ یونائیٹیڈ سرویسیس انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں اپنی تصنیف پر ایک مباحثہ میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق سفیر رنجیت سنگھ کالہا نے ہند ۔ چین سرحدی مسائل ۔ تصفیہ کی جستجو کے زیرعنوان ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں 1985ء سے 1988ء تک ہندوستان اور چین کے سرحدی مسائل پر تبادلہ خیال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سابق سفارتکار نے نشاندہی کی کہ چین کا واحد ویٹو ایشیاء، لاطینی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے مفادات کی سلامتی کونسل میں نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کو کبھی اجازت نہیں دے گا کہ وہ ان عالمی طاقتوں کے ساتھ ویٹو کے اختیار سے استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ملک برازیل، نائجیریا، جنوبی افریقہ یا انڈونیشیاء کی تائید حاصل کرنی ہوگی۔ اس کے بغیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اصلاحات کا عمل ناممکن ہوگا اور اصلاحات کا عمل چین کی مرضی پر منحصر ہوگا، جس کے پاس ویٹو (کسی بھی قرارداد کو کوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردینے) کی طاقت موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT