Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہند ۔ آسٹریلیا سیول نیوکلیر معاملت کو قطعیت

ہند ۔ آسٹریلیا سیول نیوکلیر معاملت کو قطعیت

انطالیہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آسٹریلیا کے ساتھ سیول نیوکلیر معاملت کو قطعیت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ وہ یورینیم کی خریدی کرسکتا ہے اور توانائی کی قلت سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ یہ اعلان آج وزیراعظم نریندر مودی کی آسٹریلیائی ہم منصب میلکم ٹرن بل سے ترکی میں G-20 چوٹی اجلاس کے موقع پر ہوئی ملاقات کے بعد کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے نیوکلیر توانائی کے پرامن اغراض کیلئے استعمال سے متعلق ابتدائی معاہدہ پر ایک سال قبل دستخط کئے تھے ۔ آج کی اس معاملت کے ذریعہ ہندوستان پہلا ملک ہوگا جو آسٹریلیا سے بین الاقوامی نیوکلیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر دستخط نہ کرنے کے باوجود یورانیم حاصل کرسکے گا ۔ اس معاہدہ سے ہند۔آسٹریلیا باہمی روابط بھی مزید مستحکم ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT