Monday , January 22 2018
Home / Top Stories / ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں نمایاں قربت

ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں نمایاں قربت

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل کے باہمی روابط اب کوئی راز کی بات نہیں رہی۔ آج بنگلور میں منعقدہ ’’ایروانڈیا شو‘‘ کے دوران یہ قربت واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس نمائش میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کے اسٹال کا مشاہدہ کیا۔ اس وقت اسرائیل کے وزیردفاع موشے یالون بھی موجود تھے جو ہ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل کے باہمی روابط اب کوئی راز کی بات نہیں رہی۔ آج بنگلور میں منعقدہ ’’ایروانڈیا شو‘‘ کے دوران یہ قربت واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس نمائش میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کے اسٹال کا مشاہدہ کیا۔ اس وقت اسرائیل کے وزیردفاع موشے یالون بھی موجود تھے جو ہندوستان کا دورہ کرنے والے اسرائیل کے پہلے وزیر ہیں۔ نریندر مودی نے اسرائیلی کمپنیوں کے پیش کردہ مصنوعات کا مشاہدہ صرف مشاہدہ کیا بلکہ اسرائیلی بناء پائلیٹ کی فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نئے تیار کردہ سمندری جہاز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اسرائیل کے وزیردفاع ہندوستانی ہم منصب منوہر پاریکر نے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ قبل ازیں ’ایرو انڈیا شو ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی دفاعی تیاری میں اضافہ کرنے اور اپنی افواج کو عصری بنانے کی ضرورت ہے جس کا سبب وہ سکیورٹی چیلنجس ہیں جو اظہرمن الشمس ہیں اور انہوں نے بیرونی کمپنیوں کو دعوت دی کہ محض بیوپاری بنے رہنے کے بجائے ہندوستان کے کلیدی شراکت دار بھی بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ درآمدات کو گھٹانے اور دیسی صنعت ِ دفاع کو فروغ دینے پر مرکوز ہے جس میں اس مشن کو اہمیت دی جائے گی کہ ہمارا ساز و سامان ہمارے ملک میں ہی تیار کیا جائے۔ ’’ہم ایسی صنعت فروغ دیں گے جس میں ہر کسی کے لئے گنجائش ہوگی چاہے وہ پبلک سیکٹر ہو ، خانگی شعبہ ہو یا بیرونی کمپنیاں‘‘۔ وزیراعظم نے اس کے ساتھ مزید کہا کہ حکومت کا ارادہ حرکیاتی صنعت ِ دفاع کا فروغ ہے۔ مودی نے کہا کہ طاقتور ڈیفنس انڈسٹری سے نہ صرف ملک زیادہ سلامت رہے گا بلکہ زیادہ خوشحالی بھی آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT