Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ افغان تاریخی ٹسٹ کا بنگلور میزبان

ہند ۔ افغان تاریخی ٹسٹ کا بنگلور میزبان

 

نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان اپنی ٹسٹ تاریخ کا پہلا مقابلہ ہندوستان کے خلاف بنگلور میں 14 تا 18جون کھیلے گا جس کیلئے باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ تاریخی اس ٹسٹ کے انعقاد کیلئے بی سی سی آئی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی یہاں آج ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے کارگذار سیکریٹری امیتابھ چودھری نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے جون بارشوں کا مہینہ ہے اور اسی کے پیش نظر ہم نے تاریخی ٹسٹ کو بنگلور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ جب بی سی سی آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان کی ٹسٹ کرکٹ میں میزبانی کرے گا تب سے ہی بنگلور کو پہلی پسند سمجھا جارہا تھا۔ افغانستان اور آئرلینڈ کو گزشتہ برس جون میں ٹسٹ ٹیموں کا موقف دیا گیا ہے اور اب وہ آئی سی سی کے مستقل رکن بھی بن چکے ہیں نیز مذکورہ ممالک کی ٹیمیں بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں ٹسٹ ٹیمیں بن چکی ہیں۔ افغانستان نے اپنی گھریلو سیریز آئرلینڈ کے خلاف نویڈا میں کھیلی ہے جو بی سی سی آئی کی جانب سے افعانستان کو فراہم کی جانے والی مدد بھی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT