Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ باہمی تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں

ہند ۔ امریکہ باہمی تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں

ہندوستانی سفیر نوتیج سرنا کا امریکی تاجر برادری سے خطاب ۔ عدم توازن کو دور کرنے کا عزم
واشنگٹن 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں ہندوستانی سفیر نوتیج سرنا نے امریکی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو صرف تنگ نظر تجارتی نقہ نظر سے نہ دیکھیں جو اب ہمہ جہتی بن گئے ہیں۔ سرنا نے یو ایس انڈیا بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں امریکی کارپوریٹ دنیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اس شراکت داری پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ان تعلقات کو صرف تنگ نظر تجارتی نقہ نظر سے ہی نہ دیکھیں کیونکہ ہندوستان اور امریکہ کی شراکت داری وسیع و عریض ہے اور اس نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ ایسا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک وہ یاد کرسکتے ہیں جب وہ 1998 میں پہلی مرتبہ یہاں ایک پوسٹنگ پر آئے تھے اس وقت تعلقات میں صرف بہتری ہی بہتری پیدا ہو رہی تھی ۔ ہم دونوں ہی ممالک میں کئی ترقی پسند انتظامیہ دیکھ چکے ہیں اور دونوں میں زبردست اعتماد تھا کیونکہ اس شراکت داری میں منطق ہے اور یہ تعلقات جانبدارانہ سیاست سے بالاتر ہیں۔ اس کا منظر نامہ صرف فوری تجارتی فائدہ تک محدود نہیں ہے ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین جو تجارتی اعداد و شمار ہیں وہ بھی ناقص نہیں ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیداران اکثر و بیشتر دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔ امریکی کامرس سکریٹری ولبر راس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تجارت میں کچھ عدم توازن ضرور ہے اورا س کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ ہم اس صورتحال کو بہتر بنانے کا کوئی راستہ دریافت کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ٹکنالوجی پر زیادہ انحصار ‘ ہندوستان کو وسیع پیماے پر دفاعی آلات کی فراہمی اور مشترکہ ترقی و مشترکہ تیاری کے اپنے اثرات ہیں اور یہی تجارتی عدم توازن ہے ۔ شہری ہوابازی کے شعبہ میں اسپائس جیٹ نے امریکہ سے 205 طیارے خریدنے کا آرڈر دیا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہندوستان کی ضروریات میں بھی اضافہ ہوگا اور تجارتی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ امریکہ کیلئے یہ موقع ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرے اور اس تجارت سے فائدہ اٹھائے ۔

TOPPOPULARRECENT