Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

ہند ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

صدر اوباما کا وزیر اعظم مودی کو وداعی فون کال ۔ باہمی تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال
واشنگٹن 19 جنوری ( سیاست ڈآٹ کام ) وائیٹ ہاوز میں سبکدوشی سے چند گھنٹے ہی قبل صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیر اعظم نریندر مودی ک وداعی فون کال کیا اور دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے ہند ۔ امریکہ حکمت عملی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین معاشی اور سکیوریٹی محاذوں پر ہوئی پیشرفت بشمول دفاعی و سیول نیوکلئیر توانائی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین کے مابین یہ بات چیت کل ہوئی جس میں وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے مابین حکمت عملی شراکت کو مستحکم کرنے کیلئے اوباما کی تائید اور مدد پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ وائیٹ ہاوز میں اس بات چیت کے اقتباسات کو پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما نے مودی کو فون کرکے ان سے شراکت داری پر تشکر کا اظہار کیا اور اب تک دونوں ملکوں کے مابین ڈیفنس ‘ سیول نیوکلئیر توانائی اور عوام تا عوام رابطوں میں بہتری کے امور میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے ۔ 2015 میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی یاد دہانی کرتے ہوئے صدر اوباما نے وزیر اعظم کو ہندوستان کے 68 ویں یوم جمہوریہ سے قبل مبارکباد پیش کی ۔کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے مشترکہ معاشی اور سکیوریٹی ترجیحات پر ہوئی پیشرفت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جن میں ہندوستان کو امریکہ کے بڑے دفاعی شراکت دار کی حیثیت سے تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ نئی دہلی میں دفتر وزیر اعظم سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے ہندوستان اور امریکہ کے مابین حالیہ برسوں میں تعلقات اور تعاون میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے ۔ مودی نے اوباما کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT