Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات کا استحکام اولین ترجیح

ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات کا استحکام اولین ترجیح

واشنگٹن / نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیر دفاع امریکہ کی حیثیت سے صدر اوباما کاانتخاب ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ہندوستان اس علاقہ میں صیانت فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور تمام دفاعی معاملات میں امریکہ کا شریک ہے جن میں بحری صیانت سے لیکر علاقائی استحکام کیلئے انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی شامل ہیں۔

واشنگٹن / نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیر دفاع امریکہ کی حیثیت سے صدر اوباما کاانتخاب ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ہندوستان اس علاقہ میں صیانت فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور تمام دفاعی معاملات میں امریکہ کا شریک ہے جن میں بحری صیانت سے لیکر علاقائی استحکام کیلئے انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی شامل ہیں۔ ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں دفاع کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دفاعی ارکان عملہ کے باہمی تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقیں مستحکم ہوتی جارہی ہیں اور دونوں ممالک علاقائی دفاعی مسائل پر قریبی تبادلے خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی اقدامات کا صدر امریکہ نے 4 اہم پراجکٹس کیلئے اعلان کیا ہے۔ شہری ہوابازی کے شعبہ میں باہمی تعاون جاری ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکی سفیر برائے ہندوستان رچرڈ ورما نے ہند۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غالباً دونوں ممالک کی دوستی کی کسوٹی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعتماد کی سطح اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی سطح ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر دفاعی تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر دفاعی آلات تیار کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے بارے میں معاہدہ انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوباما اور مودی کی ملاقات کے ذریعہ ہند۔ امریکہ شراکت داری کی بنیاد پڑ گئی ہے۔ اس علاقہ میں 21 ویں صدی میں مخالف دہشت گردی روابط اس کا ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مخالف دہشت گردی اتحاد اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کئی شعبے ایسے ہیں جن میں باہمی تعاون میں اضافہ کے امکانات تلاش کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT